0

7200روپے دو تو نکاح رجسٹر کروں گا، نکاح رجسٹرار

دینہ (رضوان سیٹھی سے) خوشی کے موقع پر غریب عوام کو بلیک میل کرنے والے کے خلاف کاروائی ہونی چائیے تحصیل سوہاوہ کی یوسی لہڑی کا نکاح رجسٹرار جس کا نام راجہ اشفاق ہے نکاح کے موقع پر من مرضی کی فیس کا مطالبہ کر دیتا ہے ایسے بندے کے خلاف کاروائی ہونی چائیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کناس گاؤں میں ایک سید فیملی کا نکاح تھا جہاں دوردارز سے مہمان آئے تھے نکاح کے موقع پر نکاح رجسٹرار راجہ اشفاق نے کہا کہ پہلے 7200روپے دو تو نکاح رجسٹر کروں گا پوچھنے پر کہ یہ تو فیس ہی نہیں تو آپ اتنی فیس کیوں مانگ رہے ہو تو راجہ اشفاق نے کہا کہ ہم نے اپنے سینئرزکا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے جو اندارج کرتے ہیں اس کو بدمعاشی نا لکھوں تو کیا لکھوں اس مہنگائی کے دور میں غریب پہلے ہی مر رہا ہے اور ایسے لوگ جو بندے کی شرافت کا ناجائز فایدہ اٹھائیں اور اپنے سینئر کا نام استعمال کریں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چائیے اور ایسے بندے سے نکاح رجسٹر لے کر کسی اور کے حوالے کرنا چائیے جو عزت دار کی عزت کو پامال نا کرئے اس نکاح میں سب سے جو بری بات وہ یہ ہوئی کہ صاحب بہادر راجہ اشفاق غصے میں آ کر وہاں سے چلتے بنے اور کہنے لگے میں دیکھ لوں گا، اہل علاقے نے اپیل کی ہے کہ ایسے بندے کو تبدیل کیا جائے یہ سارہ واقعی جب سیکرٹری یونین کونسل لہڑی کے علم میں آیا تو اس نے غصہ کا اظہار کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نکاح رجسٹرار آج ہی سادات فیملی سے ملے گا اور فیس واپس کر کے جو اس نے غلط الفاظ استعمال کیے ہیں سوری کرئے گا مگر افسوس ہوا بلکل اس سے الٹ نکاح رجسٹرار راجہ اشفاق تقریباًعید کے دوسرے روز شام ٹائم کناس گیا اور 2000واپس کر مزید بکواس کرتا ہے کناس کے شریف فیملی نے اسکو کوئی جواب نا دیا اور اس کی باتیں سنتے رہے ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم اے سی صاحب سوہاوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جہلم سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے کم ظرف انسان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہئے اور اس سے رجسٹر کر کے کسی شریف انسان کو دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں