اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بشریٰ بی بی کی عمران سے ملاقات کی شرط تحقیقات کے لیے منظور کر لی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات کی تفتیش میں شامل ہونے سے قبل پی ٹی آئی کے بانی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی، جس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایس او پی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے بعد بشریٰ بی بی کے خلاف درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات میں شامل ہونے سے قبل پی ٹی آئی کے بانی اور وکیل سے مشورہ کرنا چاہتی ہیں اور مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے عدالت سے پی ٹی آئی بانی کی موجودگی میں تفتیش میں شامل کرنے کی بھی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کے بانی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دیا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں :موجودہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں جو ہمیں مذاکرات کی آفر کرسکے، جنیداکبر
The post 31 مقدمات کی تفتیش ،بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات،عدالت نے بڑا حکم دیدیا appeared first on ABN News.