0

25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش اور ہماری کرسچن برادری کی خوشیوں کا دن ہے، طارق خان

جہلم (جرار حسین میر سے) 25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش اور ہماری کرسچن برادری کی خوشیوں کا دن ہے ہمیں ایک دوسرے کی خوشی کا خیال رکھنا چاہیے .وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ منگلا کینٹ طارق خان ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ منگلا کینٹ طارق خان نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش ہے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی مسیحی برادری کا بھی خیال رکھنا چاہیے یہ پورا سال ہماری خدمت کرتے ہیں محنت کرتے ہیں ان کی خوشیوں میں بھی شامل ہونا ہم سب پہ فرض ہے تقریب کے اخر میں تمام مسیح برادری کے جمع شدہ عوام میں راشن ڈرائیو کے ذریعے ان کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے اور خاندان کے لیے ایک راشن پیک گفٹ دیا گیا اور کیک کاٹ کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا سے محبت کا اظہار کیا گیا