اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ 24نومبر کا احتجاج اچانک نہیں پلان کے مطابق کررہے ہیں۔ رجیم چینج کے بعد پاکستان تحریک انصاف فسطائیت کا شکارہے۔
8فروری کو عوام نے سارے بدلے لے لیے ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ایک لاکھ سے زائد ووٹ لینے والے ایم اینز اور ایم پیز کیلئے 5ہزار بندے اکٹھے کرنا مشکل نہیں۔ پارٹی پالیسی کے مطابق ہر ورکر احتجاج میں نظر آئے گا۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں خود کہا کہ ہم نکلیں گے۔
میں نے متعدد بار کوشش کی لیکن شاہ محمود قریشی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ پولیس ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے،گرفتار کرررہی ہے۔
مزید پڑھیں :اب وقت آ گیا ہے عوام اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں،عمران خان کا قوم کے نام پیغام
The post 24نومبر کا احتجاج اچانک نہیں پلان کے مطابق کررہے ہیں، ملک احمد خان بھچر appeared first on ABN News.