0

24نومبراحتجاج کی ذمہ داری سونپی گئی تومخالفین کو لگ پتہ جائےگا،شیرافضل مروت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ ہم نےکسی کونہیں کہا کہ ہمارےکیسزختم کیےجائیں۔ شاہ محمودقریشی کاشکوہ بالکل جائزہ ہے۔ ان کاحق بنتاہےان کےپاس جیل میں جایاجائےاورمشورےلیےجائیں۔
مجھےکل کےاجلاس کےحوالےسےکوئی علم نہیں۔ 24نومبراحتجاج کی ذمہ داری سونپی گئی تومخالفین کو لگ پتہ جائےگا۔ یہی پارٹی9مئی سےلےکر11فروری تک مجھ پریقین رکھتی تھی۔ میں ہی قیادت کرتاتھااورمعاملات کودیکھتاتھا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاتھاہمارے دوست سمجھتےہیں احتجاج کاکریڈٹ میں لےجاتاہوں۔ 24نومبرسب کیلئےاوپن ہےجس نےکریڈٹ لیناہے وہ آجائے۔ کریڈٹ مارکھاکر،جیل جاکے صعوبتیں برداشت کرکےملتاہے۔
ٹویٹر پربیٹھ کردوباتیں لکھنےسےکریڈٹ نہیں لیاجاسکتا۔ ہم تو بانی پی ٹی آئی اورپاکستان کیلئےلگےہوئےتھے۔ اسلام آبادمیں احتجاج کرناہےتوڈی چوک کےعلاوہ کوئی اورجگہ نہیں۔ اگرمویشی منڈی میں احتجاج کرتےہیں یاموٹروےپرتواس کاکوئی فائدہ نہیں۔

مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی کے شکوے درست،یقین تو دور کی بات ہم تو اس حکومت کوتسلیم ہی نہیں کرتے،شیخ وقاص اکرم

The post 24نومبراحتجاج کی ذمہ داری سونپی گئی تومخالفین کو لگ پتہ جائےگا،شیرافضل مروت appeared first on ABN News.