0

21 اکتوبر کا سورج نئی امید کی کرن کے ساتھ طلوع ہوگا ،چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کا سورج نئی امید کی کرن کے ساتھ طلوع ہوگا اور ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف کے پاس ہی ہے، ملکی تاریخ میں جتنے بھی میگا پروجیکٹس ہیں وہ صرف سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں بنے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پبلک سیکرٹر یٹ میں اخبار نویسوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدر ی راشد گھرمالہ نے مزید کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے ہی ملک کو بجلی، دہشت گردی،مہنگائی جیسے بحرانوں سے نکالا اور اپنے ادوار میں مہنگائی کو حکمت عملی سے کنٹرول کیا اور سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی، پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا لیکن ملک دشمنوں نے گھناونی سازشوں کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کو ہٹا کر ملک میں عدم استحکا م پیدا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان بن کر وطن عزیز کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد پر 21اکتوبر کے حوالے سے بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ میاں محمد نواز شریف کا استقبال کریں گئے۔