سال 2024 میں سمندر پار دوسرے ممالک جانے والے تارکین وطن کی ہلاکتوں کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 2024 میں اسپین جانے کی کوشش کرنے والے 10,000 سے زائد تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بہتر زندگی کی تلاش میں ان افراد نے سمندری اور زمینی راستوں کا انتخاب کیا تھا، مگر بدقسمتی سے ان کی یہ کوششیں جان لیوا ثابت ہوئیں۔
ہسپانوی تنظیم “کیمینانڈو فرنتیراس” جو تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے، کے مطابق ہر روز تقریباً 30 افراد کشتیوں کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔ تنظیم نے مزید بتایا کہ اس سال ہلاکتوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان ہلاکتوں کی وجوہات میں خطرناک راستوں کا انتخاب، کمزور کشتیوں کا استعمال، اور ریسکیو کے وسائل کی کمی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت افریقی ممالک سے تعلق رکھتی ہے، تاہم ان میں پاکستان سمیت دنیا کے 28 دیگر ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
The post 2024 میں کتنے تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے؟ ہوشربا رپورٹ سامنے آ گئی appeared first on ABN News.