پنڈ دادن خان سے نمائندے کی ڈائری: تحریر ملک ظہیراعوان ٹوبھہ
2024 گزر گیا ، لیکن پنجاب کے پسماندہ ضلع جہلم کی پسماندہ ترین تحصیل پنڈ دادن خان کی پسماندگی میں مزید اضافہ ہوا اور ساتھ ہی گزرے ہوئے سال نے درجن بھر سیاست دانوں کی سیاست کا سیاسی دھڑن تختہ کر دیا ،جس طرح اب تحصیل پنڈ دادن خان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام زیرو سے شروع کرنا پڑے گا اسی طرح سیاست دانوں کو سیاسی طور پر صفر سے کام شروع کرنا ہوگا،مسائل کے حوالہ سے تحصیل پنڈ دادن خان کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے ذرائع امد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں لوگ اس علاقہ میں رشتہ داریاں جوڑنے سے بھی گریزاں ہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی قدم دستیابی اور ادویات کا نہ ہونا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے،کاروبار مکمل ٹھپ ہیں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ٹوبھہ کے فنڈز نہیں ملے اور نہ ہی للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج ویےکے فنڈز ملے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہو سکا جو مضر صحت پانی میسر ہے وہ بھی ناکافی ہے،تمام شہر قصبات اور دیہات نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں اس کے ساتھ ہی 2024 کے عام انتخابات نے کئی سیاست دانوں کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے سب سے زیادہ نقصان دارا پور کے نوابزادہ خاندان کا ہوا ہے جو گزشتہ پانچ دہائیوں سے پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ا رہے تھے اچانک ان کی سیاست کا گراف نیچے اگیا اسی طرح جوتانہ خاندان کے روح رواں(اپنی دھرتی اپنا راج )کا نعرہ لگا کر سیاست کی بلندیوں کو چھونے والا نوجوان سیاست دان چوہدری عابد جوتانہ کا سیاسی گراف بھی صفر پر پہنچ گیا اور ان کے ساتھ ہی احمد اباد خاندان بھی سیاست سے اؤٹ ہونے میں کسی سے پیچھے نہیں رہا راجہ شاہ نواز علی خان پر بھی سیاسی عروج غالب ا چکا تھا لیکن ان کو ایسا سیاسی رگڑا لگا ہے کہ انھیں اٹھنے میں اب بڑا وقت درکار ہو گا ،ان کی سیاسی ساخت خراب کرنے میں ( صنم ہم تو ڈوبے ہیں ،لیکن تمہیں بھی لے ڈوبیں گے ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا ہے جن کی اپنی سیاست بھی زیرو پر پہنچ چکی ہے اب انہیں بھی نئے سرے سے سیاست شروع کرنا پڑے گی ، جب کہ احمد اباد راجگان کے پڑوسی مسلم لیگ نون ضلع جہلم کے سینیئر نائب صدر کرنل سید زاہد حسین شیرازی سیاسی پولین میں پہنچے بغیر ہی اؤٹ ہو گئےاور یہی کچھ کھوتھیاں جالپ کے ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستدان بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ سے ہوا انہیں بیٹ پکڑنے سے قبل ہی اؤٹ کر دیا گیا،اسی طرح تحصیل پنڈ دادن خان کی سیاست میں نیا اضافہ چوہدری ناصر جاوید وڑائچ اور سابق تحصیل ناظم پنڈ دادن خان راجہ افتخار احمد شہزاد ،سابق ضلع ناظم جہلم راجہ قاسم علی خان کی سیاست بھی ایک بار ختم ہو گئی،سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ کی عروج پر پہنچی ہوئی سیاست بھی نیچے ا گری اور للہ شریف کی ہی معروف عسکری شخصیت برگیڈیئر چوہدری مشتاق احمد للہ ایم پی اے بن کر سرکاری تنخواہ لینے کے قابل ہو گئے جب کہ سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف نے بھی اپنے نام کے ساتھ ایم این اے لکھوا لیا ہے تا ہم تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام سیاست دانوں کی سیاست کا دھڑن تختہ کرنے اور سیاست کے گہرے پانی میں غوطے دینے میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے اہم کردار ادا کیا ہے جو تحصیل پنڈ دادن خان کی سیاسی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے