پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) 2022 سے پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج جہلم ڈیلول کیرج وے منصوبے کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں منصوبہ انشاءاللہ 2025 میں مکمل ھو جاے گا پی ٹی ائی کے دور حکومت میں سیاست کے نام پر 100 کلومیٹر بنی ہوئی سڑک اکھیڑ دی گئی جس نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا لیکن اب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی کاوشیں اور لگن سے للہ انٹرچینج جہلم روڈ کے فنڈز بحال ھوے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یہ تاریخی قدم اٹھایا ہے کہ وفاق کے منصوبے کو پنجاب نے ٹیک اوور کیا للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے لاہور اسلام اباد موٹروے کو جی ٹی روڈ جہلم سے ملائے گی ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان و مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف اور ایف ڈبلیو او احکام کے ہمراہ للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم روڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جاہزہ لیا بلال اظہر کیانی کاکہنا تھا کہ پنڈ دادن خان للہ جہلم روڈ کی تعمیر اولین ترجیح رہی ھے اور الحمداللہ اس مقصد میں کامیاب ھوے ہیں انہوں نے کہا کہ 2022 سے اس منصوبہ کے فنڈز کی بحالی کیلئے جہدوجد کر رھے تھے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی احکامات اور لگن سے اس منصوبے کے فنڈز جاری ھوے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے واضع احکامات پر منصوبہ 2025 میں مکمل کیا جاے گا تحصیل پنڈدادن خان میں ترقی کا نیا دور شروع ہو رھا ھے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اتنا بڑا منصوبہ ٹیک اوور کر کے پوری ذمہ داری ہے لی ہےاس موقع پر مسلم لیگ نون ضلع جہلم یوتھ ونگ کے صدر راجہ طالب مہدی،چیئرمین یونین کونسل ٹوبھہ چوہدری محمد اقبال بھلہ اور کونسلر چوہدری محمد اسلم بھلہ بھی موجود تھے
0