کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ دوسری ملاقات جولائی میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی سے پہلے بھی ملاقات ہوسکتی تھی لیکن اس حکومت نے کرائی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مدد کی۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ عافیہ صدیقی اتنے برے حال میں ہے، اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے۔ عافیہ کو 300ڈالر دیئے،اس نے اگلے دن بتایا کہ عرصے بعد چائے پی ہے۔ عافیہ صدیقی جس حال میں ہے۔ اس کو پہچان بھی نہیں پائی تھی۔ڈاکٹر فوزیہ عافیہ صدیقی کا بد ترین حال دیکھنے کے بعد کیفیت اضطرابی ہے۔
قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی ملی۔ عافیہ سے جولائی میں پھر ملوں گی۔ خواہش ہے اپنی بہن کا ہاتھ پکڑ کر لے آؤں۔