0

190 ملین پاونڈ اسیکنڈل: فواد چوہدری کا نیب میں بیان ریکارڈ

فواد چوہدری
نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری نے نیب میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے دفتر میں بیان ریکارڈ کروانے پہنچے تھے۔

فواد چوہدری نے نیب راولپنڈی کے دفتر میں حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب کی جانب سے 13 دسمبر 2019ء کی کابینہ میٹنگ میں موجود تمام ممبران کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں