0

190 ملین پاونڈ اسیکنڈل؛ نیب نے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چودھری کو آج طلب کرلیا

فواد چوہدری اور شیخ رشید
190 ملین پاونڈ اسیکنڈل میں نیب نے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چودھری کو آج طلب کر لیا ہے. نیب نے شیخ رشید اور فواد چودھری کو 190 ملین پاونڈ اسیکنڈل میں بطور گواہ طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کو آج صبح 11 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے. شیخ رشید گزشتہ ہفتے بھی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے.

نیب نے فواد چودھری کو آج 12 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا بھی نوٹس جاری کر دیا.

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی 31 مئی کو طلب کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں