0

برمنگھم میں سابق امیدواربرائے این اے 60 چوہدری حسن عدیل کے اعزازمیں عشائیہ

برمنگھم (عمران بشیر)پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما وسابق امیدواربرائے این اے 60 چوہدری حسن عدیل کے اعزازمیں عشائیہ،ضلع جہلم و پی ٹی آئی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت،تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار برائے این اے 60 چوہدری حسن عدیل کی برطانیہ آمد پر برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کوآرڈینیٹر برطانیہ و جنرل سیکرٹری آل پارٹیز تحریک آزادی کشمیر انعام الحق نےاورنظامت کے فرائض عمران بشیر نے ادا کئے. اس موقع پرشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری حسن عدیل کا کہنا تھا ہم بحیثیت قوم اپنی اصل شناختی سے بہت دور ہو گئے ہیں ہم ماڈرنائزیشن کے پیچھے لگ گئے میرے نزدیک ہماری اصل شناخت سے ہم کو قائداعظم کے بعد عمران خان نے روشناس کروایا ہم کو اپنی شناخت کی جانب لوٹنے کے لیے اپنی اصل کی جانب لوٹنا ہو گا .وہ شناخت جو حضوراکرم نے ہمیں‌دی جس کے تین اصول تھےقانون کی علمداری ،انصاف سب کے لیے،ویلفئیر اسٹیٹ اورانسانیت ،مگر ہم ان تینوں اصول سے پیچھے ہٹ گئے اورہمارا زوال شروع ہو گیا.حکومتیں ذمہ دار اورعوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا گیا مگر ہم الٹ‌چل پڑے اوورسیز پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں‌آج پاکستان کی معیشت میں‌آپ کا بہت بڑا کردار ہے آپ اس ملک میں‌رہ رہے ہیں جہاں آپ رول آف لاء ہے آپ کی آواز دنیا بھر میں سنی جاتی ہے اس ہمیشہ حق لیے بلند رکھیں.انعام الحق نے اپنی گفتگو میں بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی قربانیوں‌کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان کی معیشت میں‌ان اوورسیز کا بہت بڑا کردار ہے مشکل وقت میں‌ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں‌اور کھڑے رہیں گے آج بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون اوراداروں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں جمہوریت اورعوام کی حکمرانی کا بحال کریں.چیئرمین مرہم فاونڈیشن نعمان سعید مغل نے کہا آج وقت وطن پاکستان میں سب کو مل بیٹھنے اورپاکستان کو آگے لے کر چلنے کا ہے پاکستان کو سیاسی وابستگیوں اوراداروں کے ٹکراؤ سے ہمیشہ نقصان ہوا ہے پاکستان میں سیاست کا آغاز کرنا چاہتا ہوں جلد عوامی فلاح و سیاسی مستقبل کے لیے فیصلہ لوں گا. تقریب میں‌ وائس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ‌مڈلینڈز اسدگوندل نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں عمران خان پاکستان کا نہیں امت مسلمہ کا رہنما ہے آج وقت قوم کو اپنے لیڈرکے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے اورہم بحیثیت اوورسیز عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.تقریب میں بابرذیشان، ظفر اقبال،آفتاب،عظمت علی خان،مصطفی خرم و دیگر نے شرکت کی اوراپنے خیالات کا اظہار کیا.