جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم 14 اگست کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، یہ ایک ایسادن ہے جب آزاد وطن کے خوابوں کو عملی تعبیر دے دی گئی آج ہمیں کود کو نکھارنے اور اپنے اندر اعلی اوصاف پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ 14 اگست کو منانے کیلئے پورے ملک میں تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں، اسی سلسلہ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن محترمہ کوثر سلیم نے 14 اگست کے سلسلہ میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے زوم میٹنگ میں بتایا ہے کہ ویسے تو ہر سال جشن آزادی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے، مگر اس مرتبہ جشن آزادی ایسے طریقے سے منانے کا عزم کیا ہے،جو کہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،جس کی تیاریاں ضلع بھر میں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق سی ای اومحترمہ کوثر سلیم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے عزم کو مد نظر رکھتے ہوئے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایات جاری کی ہیں،کہ تمام ادارے اپنے اپنے طور پر ہر سال جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں لیکن اس سال جہلم میں تمام ادارے اور سکولز جشن آزادی مشترکہ طور پر منائیں گے اور ایک ایسا میگا ایونٹ رکھا جائے گا جو کہ جہلم کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا اس سلسلے میں تمام سکولز اور ایجوکیشن کے دفاتر مل کر ایک قومی پرچم تیار کروا رہے ہیں، جو کہ ہم اس میگا ایونٹ میں اپنی طرف سے لے کر شامل ہو ں گے، تاکہ اس ایونٹ کو ضلع جہلم کے لیے یادگار بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر ہمیں پاکستان کی اس عظیم ریاست کو خوش وخرم اور ترقی یافتہ بنانا ہے تو ہمیں مکمل طور پر اپنی توجہ لوگوں کی بھلائی بالخصوص عوام اور غریبوں کی طرف مرکوز کر نی چاہیے،اگر آپ اس جذبے کے تحت کام کریں گے، تو وطن عزیز کی ترقی کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔
0