اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکہ “مذاق رات” ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اردگرد مختلف آوازیں سنائی دے رہی ہیں، لیکن ابھی تک مذاکرات کے لیے کسی نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، اور نہ ہی کسی نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ اگر کوئی رابطہ کرے گا تو ہم اس کے بعد جواب دینے کے قابل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یا اسپیکر اسمبلی کو یہ بتا دینا چاہیے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ صرف کمیٹیاں بننے سے کچھ نہیں ہوتا، 26 نومبر سے قبل اور بعد میں پی ٹی آئی کی زبان کا موازنہ کریں، اور اب بھی ان کی زبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
مزیدپڑھیں:قومی اسمبلی میں مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کا بل پیش
The post یہ مذاکرات نہیں بلکہ “مذاق رات” ہیں،خواجہ آصف appeared first on ABN News.