0

یو اے ای، طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ سمیت دو جاں بحق

ابوظہبی (اے بی این نیوز ) متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ کے ساحل کے قریب گر کرطیارہ تباہ ، حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ اور مسافر بھارتی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔خلیج ٹائمز کے مطابق ایک ہلکا طیارہ جس میں صرف پائلٹ اور ایک بھارتی مسلمان نوجوان سوارتھے، دارالحکومت راس الخیمہ کے ساحل کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

طیارے کی پائلٹ کی شناخت 26 سالہ پاکستانی خاتون اورمرد کی شناخت 26 سالہ سلیمان الماجد کے طور پر کی گئی۔جاں بحق نوجوان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے جو یو اے ای میں آکر آباد ہوگئے تھے اور سلیمان الماجد کی پیدائش وہیں ہوئی تھی۔ پیشے کے لحاظ سے سلیمان الماجد ڈاکٹر تھے۔
جاں بحق ڈاکٹر کے والد اختار گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے سیر و تفریح کے لیے ہلکا طیارہ ہائر کیا تھا، ا سہ پہر دو بجے طیارے نے پرواز کی تھی اور اس کے فورا بعد ساحل سمندر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، اعلان آج رات متوقع

The post یو اے ای، طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ سمیت دو جاں بحق appeared first on ABN News.