عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا سے تقریباً50 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تمارا کی جیل میں منگل کو تشدد کے بعد حکام کو درجنوں لاشیں ملی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قیدیوں نے ایک دوسرے پر چاقو اور راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے کارندوں پر گولیاں بھی برسائیں۔ سر پر چوٹ لگنے اور چاقو کے وار سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ جیل میں ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے کہ جیل میں خودکار ہتھیار اور چاقو کیسے پہنچے۔
واقعے میں زندہ بچ جانے والی قیدیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہنگامہ آرائی وسطی امریکا کے دو بدنام زمانہ گینگز 18th Street Gang اور MS-13 کے درمیان دشمنی کی وجہ سے ہوا تھا۔
رپورٹ میں بتانا ہے کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک گینگ کے ارکان اپنے حریفوں کو طعنے دے رہے تھے جنھوں نے طنز کرنے والوں کو پکڑ کر سیل میں بند کیا اور اس میں موجود گدوں کو آگ لگا دی۔