جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم انچارج چوکی کھیوڑہ نذر عباس اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانا اور ساؤنڈ سسٹم لگاکر شہریوں کے آرام میں خلل پیدا کرنے والے06ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ اور ساؤنڈسسٹم برآمد،پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے06 ملزمان محمد دانش،مظفراقبال،محمد افضل،محمد سمی،محمد رضوان ابرار اور علی زین کو گرفتار کر لیا،ملزم رضوان ابرار سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد اور علی زین سے پسٹل09ایم ایم معہ ایمونیشن اور ساؤنڈ سسٹم برآمد،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0