جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبا و طالبات میں مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ ملتا ہے صحت مند جسم اور دماغ کے لیے کھیلوں کے مقابلے انتہائی ضروری ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ میں سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈگری کالج پہنچنے پر طلبا و طالبات اور کالج انتظامیہ نے ڈی سی جہلم کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد کھیلوں کے مقابلوں کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جبکہ طلبا و طالبات کی جانب سے ڈی سی جہلم کو نمائشی مقابلہ جات بھی دیکھائے گئے جس پر ڈی سی جہلم نے کھلاڑیوں کو شاباش دی اور تمام مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی۔
0