0

جہلم سوہاوہ کے نجی ہوٹل کے ورکر کو اغواء اور تشدد کا معاملہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم سوہاوہ کے نجی ہوٹل کے ورکر کو اغواء اور تشدد کا معاملہ، ایس ایچ او سوہاوہ کی فوری کاروائی، واقع میں ملوث ملزم گرفتار،نجی ہوٹل پر کام کرنے والے ورکر کو زنجیروں کے ساتھ جکڑ کر جبری مشقت کروائی جا رہی تھی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر سوہاوہ پولیس نے ملزم احسان عرف سونی کو فوری گرفتار کر لیا،مغوی عثمان کو بھی بازیاب کروا کر میڈیکل کروایا جا رہا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔