0

جہلم ایس ایچ او للہ فرخ صغیر بھٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ایس ایچ او للہ فرخ صغیر بھٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار،تفصلات کے مطابق ملزمان کی شناخت مدثر، لیاقت، ابرار اور سخاوت کے ناموں سے ہوئی ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زمرد اور وقار نامی شہریوں کو زخمی کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ تھانہ للہ میں درج کیا گیا تھااورللہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکیا،دوسری جانب ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کی شراب سپلائرز کے خلاف اہم کاروئی کی گئی اور ملزم گرفتار کر لئے گئے، شراب برآمدکر لی گئی، جلالپور شریف پولیس نے ملزم عبدلکریم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500 لیٹر شراب برآمدکرلی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور شراب سپلائرز معاشرے کا ناسور ہیں جنکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔