0

گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مضافاتی علاقوں میں ریٹ کم نہ ہو سکے

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم گیس سلنڈر کی قیمتوں میں حکومت کی طرف سے واضع کمی کے باوجود شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ریٹ کم نہ ہو سکے حکومت کی طرف سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جہلم ضلع بھر میں ایجنسی ہولڈروں نے اس کا نوٹس نہ لیا اور پرانے ریٹ پر ہی سلنڈر فروخت کیے جا رہے ہیں اگر اعتراض کیا جائے کہ گیس سستی ہوگئی ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہم نے پہلے سے سلنڈر خریدرکھے ہیں سوال یہ ہے کہ اگر مال مہنگا ہو جائے تو ایجنسی ہولڈر راتوں رات نئی قیمت کا بورڈ لگا دیتے ہیں۔ علاقہ کے عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں تا کہ لوٹ مار سے صارفین کو نجات مل سکے۔