جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم مسلم لیگ ن تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ گھروں میں بیٹھ کر اچھے دن نہیں آسکتے، 21 اکتوبر کو سب کو مینار پاکستان پہنچنا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماچوہدری راشد گھرمالہ نے تحصیل جہلم سے آئے ہوئے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو واپس 2017کی پوزیشن پر لانا ہے، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف ملک میں واپس آکر مہنگائی کو کم اور بجلی کے بلوں میں غیر معمولی کمی کے لئے اقدامات کریں گے۔چوہدری راشد گھرمالہ نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں بیٹھے نہیں رہنا، مینار پاکستان پہنچ کراپنے محبوب قائد میاں محمد نوازشریف کا خطاب سننا ہے، نوازشریف پاکستان کا نام بلندیوں پر لیکر جائیں گئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مسیحی بھائیوں کو سب سے زیادہ عزت دی، میاں محمد نوازشریف کے آنے سے اچھے دنوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کا استقبال کریں گے اور خطاب سننے کیلئے مینار پاکستان جوق در جوق پہنچیں گے۔
0