0

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان کی سالانہ پروقار رنگا رنگ تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان کی سالانہ پروقار رنگا رنگ تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ اور بیرسڑچوھدری تیمور نواز جٹ تھے جبکہ مہمان اعزازی میں چیئر مین تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سابق چیئر مین چوہدری محمد یامین باگڑی عبدالحفیظ ساقی شامل تھے، پروقار تقریب میں سینکڑوں طلبہ پنجاب بھر سے مختلف ٹیکنالوجی کالجز کے ذمہ داران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں خصوصی ایوارڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جیسے پسماندہ ترین علاقے میں جدید ترین ٹیکنالوجی الیکٹرانک شعبے مکینیکل شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج کی تعمیر کے بعد اس علاقے کے طلباء کو ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کر کے لاہور سرگودھا اور دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑتا بلکہ الحمدللہ اب نہ صرف تحصیل پنڈدادنخان کے طلبا بلکہ دیگر علاقوں کے طلبا بھی اس علم کے حصول کے لیے پنڈدادنخان آتے ہیں کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر انجینیئر جاوید اقبال اور ہر دلعزیز ڈی پی او سپورٹ آفیسر پروفیسر انجینیئر مظہر حسین تارڑ سمیت تمام اساتذہ کرام نے دن رات محنت کر کے طلبہ کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ سپورٹس بزم ادب تقاریر اور شاندار اور مثالی ڈسپلن کا درس دیا انہی قابل احترام اساتذہ کی وجہ سے پنجاب بھر میں پنڈ دادن خان کالج نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہے اور اب ہر سال اس کالج سے 200 سے زائد طلبا حصول علم سے فارغ ہونے کے بعد اندرون ملک اور بیرون ملک نہ صرف اچھی ملازمتیں کر رہے ہیں بلکہ اپنے شہر پنڈدادن خان کا نام اندرون ملک اور بیرون ملک اجاگر بھی کر رہے ہیں گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں تحصیل ضلع اور پنجاب میں نمایاں انعام یافتہ اور لائق طلباء کو خوبصورت انعامات اور شیلڈز دےکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کرام کو بھی خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا اس موقع پر گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج پنڈ دادن خان کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کرنے والے افراد جن میں الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ، چوھدری تیمور نواز جٹ ،حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ،عبدالحفیظ ساقی ، چوہدری محمد یامین باگڑی، عابد قریشی ، حا جی سرفراز گوندل اور دیگر کو بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں ۔