جہلم (جرار حسین میر سے)صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالا جہلم میں سپورٹس گالا 2025 کا افتتاح کیا،
پرنسپل پروفیسر شاہد سعید قریشی ، وائس پرنسپل پروفیسر قاضی ناصر محمود اور سپورٹس گالا آرگنائزر ڈاکٹر پروفیسر مبشر نواز نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس کا استقبال کیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول کی بعد مہمان خصوصی صدر جہلم چیمبر آف کامرس نے غبارے فضاء میں بلند کر کے سپورٹس گالا 2025 کا باقاعدہ آغاز کیا،
صدر جہلم چیمبر آف کامرس نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کے لئے انتہائی ضروری ہیں صدر جہلم چیمبر آف کامرس نے طلباء اور طالبات کو اُن کے روشن مستقبل کی دعا بھی دی۔
0