0

گورنمنٹ سکولوں میں قائم کنٹینیں بند کرنے کافوری حکم جاری کر دیاگیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم گورنمنٹ سکول میں گزشتہ روز ہونے والے ایک ناخوشگوار واقعہ جس میں کلاس چہارم کی طالبہ کی وفات ہوئی اس کا نوٹس لیتے ہوئے میڈم کوثر سلیم سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلع جہلم کے تمام گورنمنٹ سکولوں میں قائم کنٹینیں بند کرنے کافوری حکم جاری کر دیاہے، سی ای او ایجوکیشن،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے جناب ڈپٹی کمشنر سے مشاورت کے بعد اگلا حکم نامہ جاری کیا جاے گااس وقت تک ضلع جہلم کے تمام سرکاری سکولوں میں قائم کینٹیں بند رہیں گئی۔تاہم سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محترمہ کوثر سلیم نے ضلعی تعلیمی آفیسر سکینڈری ضلعی تعلیمی آفیسر ایلیمنٹری مردانہ،ضلعی تعلیمی آفیسرزنانہ جہلم کو تحریری طور پر احکامات جاری کئے ہیں،کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کے آپ اپنے ماتحت سکولوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کریں کہ جو بچے سکول یونیفارم رجسٹر،کاپیاں اور جیو میٹری بکس وغیرہ نہیں خرید سکتے اس کے ساتھ نرمی اور شفقت کے ساتھ پیش آیا جائے تاکہ بچے اور والدین پریشان نہ ہو ایسے بچوں کے لیے زیر دستخطی کے ساتھ رابطہ کیا جاسکتا ہے،سکول سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں،کہ سکول میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع فوری طور پر اپنے کنٹرولنگ آفیسر کو دیں اگر کسی بھی واقع سے محکمہ کے متعلقہ اور بالا افسران کو لا علم رکھا گیا تو ایسے سربراہان کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی اور ایسے سربراہان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔