جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم محکمہ ہائر ایجوکیشن لیٹر نمبر کی ہدایات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ، گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم میں اخلاقی قیادت کو فروغ دینے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بہتر مستقبل کے لیے طالبات کو آگاہی فراہم کرنا تھی۔ سیمینار کا انعقاد پولیٹیکل سائنس اینڈ فلسفہ کے شعبہ جات کے زیر اہتمام جس میں ڈسٹرکٹ ڈپٹی اٹارنی جہلم مسٹر رانا محمد خالد مہمان خصوصی تھے۔ معزز مہمان کا استقبال پرنسپل صاحبہ اور ہیڈ آف انچارج پولیٹیکل سائنس نے کیا۔ ہال کے داخلی دروازے پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے گیا اور حضور کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے نعت رسول مقبول پڑھی گئی۔ سیمینار میں بہتر مستقبل کے حوالے سے طالبات و مقررین نے متاثر کن پیش تقاریر پیش کیں،اس کے بعد محترمہ تزین زوبی ہیڈ آف انچارج /اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس اور محترمہ عفت الیاس لیکچرار فلسفہ نے سیمینار سے خطاب کیا اور سیمینار کے موضوع کو اجاگر کرنے کے لیے ملٹی میڈیا تصاویر بھی پیش کی گئیں۔مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ڈپٹی اٹارنی مسٹر رانا محمد خالدنے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور متاثر کن خیالات پیش کئے۔ تمام پریزنٹیشنز کے بعد سوالات و جوابات کے سیشن کا آغاز کیا گیا۔ جس میں طلباء نے سیمینار کے مقررین سے موضوع کے بارے سوالات کئے۔ سیمینار کے اختتام پر پرنسپل صاحبہ محترمہ غزالہ یاسمین نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کیا اور شرکاء، مقررین، انتظامیہ اور خاص طور پر مہمان خصوصی کے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں، معزز مہمانِ خصوصی جناب رانا محمد خالد کو محترم میڈم پرنسپل ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی طرف سے کالج سووینئر پیش کیا گیا۔ اور سیمینار میں حصہ لینے والی طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
0