0

گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کورہا کر دیا گیا

گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان
گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو رہا کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے 18مئی کو مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مولانا ہدایت الرحمان گوادر میں پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار تھے۔

رہائی کے بعد مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھاکہ رہائی کیلئے کوششیں کرنے پر وکلا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عبدالحق ہاشمی، لشکری رئیسانی اورہمایوں کرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حقوق کی جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔