دینہ(سہیل انجم قریشی سے)گزشتہ روز ڈومیلی موڑ پر اے این ایف اہلکاروں کو شہید کرنے والے تین ملزمان گوادر میں گرفتار۔زرائع کے مطابق ملزمان ایران جا رہےتھے کہ گرفتار ہو گیے،گرفتار ملزمان میں سید عابد،غفران اور بلال حیدر شامل ہیں .تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی موڑ پر اینٹی نارکوٹکس کے تین جوانوں کو ناکے پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والے تین دہشت گردوں کو خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے ایران فرار ہوتے ہوئے گوادر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان نے تین اہلکاروں جن میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار،کانسٹیبل مظہر اور ذیشان کو فائرنگ کر کےشہید کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے تھے گذشتہ روز ملزمان کراچی سے گوادر پہنچے اور وہاں سے ایران جانے کی کوشش کر رہیے تھے تو حساس اداروں کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تین دہشت گردوں کو خفیہ اطلاعات پر گرفتار کر لیا ہے دہشت گردوں کا تعلق گجرات سے بتایا گیا ہے جن کی شناخت بلال حیدر،سید عابد علی اور غفران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
0