0

گرمیوں کے موسم میں بھی امور خانہ داری کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم گرمیوں کے موسم میں بھی امور خانہ داری کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری، وفاقی اداروں کی کار کردگی صفر، پچھلے سالوں سے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے سردیوں میں گیس کے زیادہ استعمال کا بہانہ بنا کر رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کردی جاتی تھی بعد ازاں لیکج کے نام پر پائپ لائنز کی تبدیلی کے لیئے شہر کے مختلف گلی محلوں میں کھدائی کر دی گئی اب جبکہ گرمیوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے مگر صارفین کو تا حال گیس کی سہولیت میسر نہیں، مئی میں بھی امورِ خانہ داری کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،اطلاعات کے مطابق ادارے کا استحصالی سلوک صرف ضلع جہلم کے شہریوں کے سا تھ ہے پڑوسی اضلاع اورملحقہ تحصیلوں میں رات کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے اس ضمن میں متعدد مرتبہ میڈیا نمائندگان نے خبروں کے ذریعے مسئلے کو اعلی حکام اور متعلقہ عوامی نمائندگان تک پہنچایا مگر ہر کوئی سیاسی معاملات اور دھڑے بندی میں اتنا مصروف ہے کہ حقیقی عوامی مسائل کے حل کیجانب کسی کی توجہ نہیں جاتی، محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام بھی عوام کے استحصال اور گیس جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی میں روڑے اٹکانے جیسی پالیسیوں پر گامزن ہیں، اس تمام تر صورتحال میں صارفین رل کر رہ گئے ہیں، جسکو ہر طرف مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا، عوامی، سماجی، شہری حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب سے جان چھڑانے کا طریقہ کار وضع کیا جائے یا متبادل ذریعہ توانائی کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کیا جائے۔