0

گاڑی مالکان ہو جائیں ہوشیار ، نئے ایس اوپیز کا اعلان کر دیا گیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے موٹڑ وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس میں بارکوڈز سمیت جدید حفاظتی اقدامات ہوں گے، یہ اقدامات گاڑیوں کی فٹنس بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

کراچی میں نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس متعارف کروانے اور ایم وی آئئز کے نئے ایس اوپیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا، جعلی سرٹیفکیٹس کو روکنا، حکومتی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے ایم وی آئی ونگز میں محفوظ تمام پرانا ریکارڈ ضبط کرلیا جائے گا، ایپلی کیشن کا استعمال کرکے فٹنس سرٹیفکٹس کا مرکزی ڈیٹا بیس رکھا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نئے نظام پر تعمیل یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس اور ایس ایس پیز سے مدد لی جائے گی، ہائی وے اور موٹروے پولیس سے بھی مدد لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد افسران کی طرف سے باقاعدہ اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے انسپکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ ، لوکیشن چیک کرنے کیلئے ایپ لانچ کر دی گئی

The post گاڑی مالکان ہو جائیں ہوشیار ، نئے ایس اوپیز کا اعلان کر دیا گیا appeared first on ABN News.