0

کوٹلی: زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

کوٹلی: زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق
آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں ناڑ کے قریب زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی، نیریاں سے گوجرانولہ جانے والی بس ناڑ (جرائی) کے مقام سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس ميں 35 سے زائد زائرين سوارتھے۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں