0

کونسی سڑک ٹریفک کے لیے بند ؟ ٹریفک پولیس کی جانب سے اہم خبر

کراچی: ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ عبداللہ ہارون زینب مارکیٹ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مارکیٹ میں خریداروں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، مین راشد منہاس روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، اور میلینیم مال کی جانب نیپا تک ٹریفک کی رفتار سست ہے۔ ایکسپو سینٹر میں کتابوں کی نمائش کے باعث لوگوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

غریب آباد اور نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بھی ٹریفک کی روانی سست ہو گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور متبادل راستوں پر جانے کی ہدایت کی ہے۔

The post کونسی سڑک ٹریفک کے لیے بند ؟ ٹریفک پولیس کی جانب سے اہم خبر appeared first on ABN News.