پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل کندوال سے پی ٹی ائی تنظیم کے جنرل سیکرٹری صوبیدارریٹائرڈ ملک حق نواز اعوان نے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے حالیہ سیاست سے دور رہنے کا اعلان کر دیا انہوں نے 9 مئی اور اس جیسے دیگرتمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنا تعلق پاک ارمی سے ہے میں ریٹائرڈ فوجی ہوں اور بیٹے بھی پاک ارمی میں سروس کر رہے ہیں ہم ایسے واقعات کے بارے سوچ بھی نہیں سکتے اور نہ ہی ایسی کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے
جو اپنے ملک کی املاک کو نقصان پہنچائے اور ان کا استحقاق مجروح کرے صوبے دار ریٹائرڈ ملک حق نواز اعوان نے کہا کہ اج 14 اگست 2023 یوم ازادی کے موقع پر یہ عہد کرتا ہوں کہ میرا کسی پرتشددسیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ائندہ کوئی بھی قدم اٹھایا تو سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے
0