0

کم از کم 7 گھنٹے کی پرسکون نیند انسانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا ہے کہ کم از کم 7 گھنٹے کی پرسکون نیند انسانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے کم خوابی ایک مرض ہے جسکا ورزش غذا اور معمولات زندگی تبدیل کرنے سے علاج ممکن ہے،خراٹے، موٹاپا اور نیند کا نہ آنا اسکی بنیادی وجوہات ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز مریضوں کا علاج معالجہ کررہے ہیں، جس سے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں موٹاپے میں چربی کی وجہ سے سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی جسکی وجہ سے سانس میں تنگی کے باعث انسان ٹھیک سے سو نہیں پاتا خراٹوں کی بھی یہی وجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مریض کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ وغیرہ کروائے جاتے ہیں، سی ٹی اسکین چھاتی کا ایکسرے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ فضائی آلودگی اور پولن الرجی سانس و دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض کی بنیادی وجوہات ہیں متاثرہ افراد کوگھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ بیماری پر قابوپایا جا سکے۔