0

کل پاکستان تحریک انصاف کا صوابی میں بڑا جلسہ، عمران خان کبھی بھی ڈیل نہیں کرینگے،علی محمد خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز        ) علی محمد خان نے کہا ہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کا صوابی میں بڑا جلسہ ہونے جارہاہے۔ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا،عوام سے مشاورت ہوگی۔
احتجاج بھی ہوگا ،قانونی جنگ بھی لڑیں گے،ڈائیلاگ بھی ہونگے۔ ایسے لوگ جن پر ایک کیس بھی نہیں تھا ان پر بھی جعلی کیسز بنادیے گئے۔ عمران خان نے انکار نہیں کیا کہ ڈائیلاگ نہیں ہونے چاہیے۔
یہ سمجھتے ہیںعمران خان ڈیل کرلیں گے تو وہ کبھی نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہیں نہیں کہا کہ ٹرمپ ان کو رہا کرائیں گے۔ امریکا کے مفاد کوعمران خان کی رہائی سے جوڑنا نامناسب بات ہے۔
عمران خان کی رہائی کیلئے ہم سب کوششیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:موسم کیسا رہے گا،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشین گوئی،موٹر وے کے مسافروں کیلئے سموگ اپ ڈیٹ،جا نئے کیا

The post کل پاکستان تحریک انصاف کا صوابی میں بڑا جلسہ، عمران خان کبھی بھی ڈیل نہیں کرینگے،علی محمد خان appeared first on ABN News.