0

کلرکہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق

کلرکہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ
کلرکہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا، جس کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں موٹر وے پر کلرکہار کے قریب تقریباً ساڑھے تین بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں