جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو ڈی سی دفتر سے شروع ہو کر وائے کراس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈی سی جہلم نے کی جبکہ ضلعی محکموں کے افسران و ملازمین، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاج کیا۔ شرکا نے کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
0