جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کرسمس کے موقع پر تمام کرسچن برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس تہوار کو بہترین طریقہ سے منانے کے لیے پوری قوم کرسچن برادری کے ساتھ ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات جہلم کونونٹ سکول میں کرسمس فیسٹول میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فیسٹیول میں کرسچن کمیونٹی اور سکول کے طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سکول پہنچنے پر طلبا و طالبات نے ڈی سی جہلم کا بھرپور استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کیتھولک چرچ میں کرسچن کمیونٹی سے ملاقات کی اور کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ فیسٹیول میں سکول کے بچوں نے کرسمس ٹیبلوز پیش کیے ڈپٹی کمشنر نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کرسمس فیسٹول کے لئے ایک لاکھ روپے کا تحفہ دیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
0