0

کرسمس کے موقع پر بین المذاھب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر بین المذاھب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو اپنی مذہبی رسومات و تہواروں کو منانے کی کھلی آزادی ہے انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کے افراد کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں پوری ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز پوری طرح چاق و چوبند ہیں اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں جس کی نگرانی ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق اور دیگر اعلی افسران خود کر رہے ہیں اجلاس میں ممتاز علماء کرام، پادری حضرات، سیکورٹی افسران اور انتظامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور کرسمس کے حوالے سے تیاریوں بارے بریفنگ دی۔ آخر میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔