0

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں نجی بینک میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

فائر بریگیڈ
کراچی میں گلستان جوہر بلاک 19میں واقع نجی بینک میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے بینک میں لگنے والی آگ پر قابو پایا گیا، بینک میں موجود بیشتر سامان جل گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نجی بینک میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی پہلے ایک گاڑی اور پھر آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک گاڑی روانہ کی گئی۔

تقریباً ایک گھنٹے کے ریسکیو عمل کے بعد لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، بینک کے اندر دھواں موجود ہونے کے باعث ریسکیو عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے سے بینک میں موجود دستاویزات مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں