کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کی 10 میں سے 9 بلدیاتی نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 8 نشستیں جیت لیں۔
پیپلز پارٹی نے تین چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبران کی نشستیں حاصل کیں۔ دو نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ سکھر یوسی 29 میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں۔
گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم رہی۔شکارپور میں یونین کونسل محمودہ باغ کی چیئرمین کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ حیدرآباد میں بھی پیپلز پارٹی دو چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جیت پر پارٹی کارکنوں نے جشن منایا اور مختلف پولنگ سٹیشنز کے باہر کارکنوں نے رقص کیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔
The post کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے 8 نشستیں جیت کر میدان مارلیا appeared first on ABN News.