کراچی کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ وسطی اوربالائی سندھ میں درجہ حرارت 44 یا اس سے زائد ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہےگا، جمعہ کو درجہ حرارت 36 سے38 اور ہفتےکو 35سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر ان دنوں موسم گرم اور خشک ہے، وسطی اوربالائی سندھ میں درجہ حرارت 44 یا اس سے زائد ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔