0

کراچی میں آئندہ تین روز تک موسم کیسا رہے گا؟

کراچی
کراچی سمیت سندھ کے کے دیگر مقامات پر آئندہ تین روز کے لے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کراچی کا درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ میں آج شام یا رات آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سکھر، شکارپور، کشمور، گھوٹکی میں بھی آج شام یا رات آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں