فائرنگ کے واقعے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ محمد حبیب مقامی لوگوں کی کنڈے کی شکایت پر گئے تھے اور میٹنگ کرکے جیسے ہی نکلے ان پر گولیاں چلائیں گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کررہی ہے، مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے۔
حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ نگراں وزیر داخلہ، نگراں وزیر اعلی اور آئی جی سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیں اورمجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ نگراں حکومت کا امتحان ہے کہ وہ قبضہ مافیا سے جان چھڑواٸیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ہم ایف آئی آر کٹوائیں گے اور اگر ہماری ایف آئی آر نہ کاٹی گئی یا اسپتال کی رپورٹ میں کسی قسم کی ہیر پھیر کی گئی تو جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔