وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے پاس بڑا مینڈیٹ ہے، دونوں شہروں کا میئر پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاق میں اتحادی ہے اور اتحاد برقرار رکھنے کے ذمےدار دونوں ہیں، تعصب کی باتیں مناسب نہیں، سخت باتیں نہیں کرنا چاہتا۔
وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مصطفیٰ کمال نے روایتی انداز میں وزیرِ اعلیٰ سندھ پر تنقید کی اور بہتان لگایا، ہم ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں، آپ کو اپنی پارٹی سے مسائل ہیں تو وہ پارٹی میں حل کریں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ کہنا ہے کہ بجٹ میں بھی کراچی پروجیکٹس کو ترجیح دی گئی ہے، بجٹ میں بھی سب سے زیادہ توجہ اور فنڈز شہرِ قائد کو دیے گئے ہیں۔