جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم تھانہ چوٹالہ کے علاقہ نتھوالہ میں کتے کے کاٹنے کی سزا بااثر افراد نے گاؤں کے غریب شخص کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا،غریب محنت کش حصول انصاف کے لیے دربدر،تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ نتھوالہ میں گزشتہ روز غریب محنت کش شاہجہاں ولد سردار خان کے پالتو کتے نے بااثر افراد کی بکری کو کاٹ لیا،جس پر گاؤں کے بااثر افراد نے کتے کے مالک غریب محنت کش پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے غریب محنت کش جان کی بازی ہار گیا،بااثر افرادنے جانبحق ہونے والے شخص کے بیٹوں اور بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا مقتول کے ورثا ء نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او ملک نثار نے ہماری درخواست پر ملزمان کو جن میں وقار،قاسم پسران راجہ عربی کو حراست میں لیا اور چند لمحوں بعد چھوڑ دیا متاثرین کا کہنا تھا کہ عباس،وقار،قاسم نے شاہجہان ولد سردار خان سمیت اس کے بیٹوں محمد افضل،نصیر خان،اور علی اکبر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو تحریری درخواست دی لیکن مقامی پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی متاثرین نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے انصاف مہیا کرنے اور محنت کش کو تشدد کرکے جان سے مارنے والے بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ شاہجہان ولد سردار خان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے،قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی
0