جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم کالا گجراں کے علاقہ میں جائیداد ہتھیانے کے لیے حقیقی بیٹے نے برٹش والد کو مردہ قرار دے دیا،88 سالہ والد بیماری کی حالت میں زندہ سلامت پاکستان پہنچ گیا،برٹش نیشنل بزرگ غلام حسین نے بتایا کہ چک براہم روڈ پر میری 32کنال قیمتی اراضی ہے جسکی فروخت کے لیے میں نے اپنی عزیزی مقصودہ بی بی کو مختار نامہ دیا تو میرے بیٹے شاہ نواز نے نوسر باز گینگ کے ساتھ ملکرعدالت میں مجھے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے مردہ قرار دیکر مختار نامہ منسوخ کروانے اور جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی،میں نے عدالت میں بیان دے دیا ہے کہ میں زندہ سلامت ہوں، معمر بزرگ غلام حسین نے کہا میں نے اپنے بیٹے شاہ نواز کو برطانیہ میں مکان لیکر دیا جو آج بھی اس کے زیر استعمال ہے، اب میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔
0