جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ، ڈی پی او جہلم نے جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائینز اور سی ایس او نے ڈی پی او جہلم کوسیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں،پولیس افسران و اہلکاروں کو پوری مستعدی سے موثر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت،ڈی پی او جہلم نے منتظمین سے محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے پر بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ہمہ وقت مربوط و موثر سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے، جہلم شہر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔
0