0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا گیا،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، ڈی پی ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ڈومیلی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا اشتہاری مجرم کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے،مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش رہا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس لائینز جہلم میں جاری لوئر کلاس کورس کے لئے ریسکیو 1122 کی طرف سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج رانا سعید نے لوئر کلاس کے شرکاء کو مختلف امور پر لیکچر دیا، ریسکیو 1122 کے عملے کی طرف سے مختلف تربیتی مشقوں کی پریکٹس بھی کروائی گئی،تربیتی ورکشاپ میں کسی حادثے کی صورت میں فوری ریسپانس دیتے ہوئے جان بچانے کے مختلف طریقے سکھائے گئے،جہلم پولیس نے کالا گجراں ہوٹل واقع میں امدادی کارروائیوں میں بہترین خدمات سر انجام دیں، ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے سکھائے گئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر قیمتی جانوں اور نقصان سے بچا جا سکتا ہے،